بیواؤں اور یتیم بچوں کے لیے 'وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ' کا طریقہ کار
رجسٹریشن پورٹل
https://rahmatcard.punjab.gov.pk
پروگرام کے مقاصد
- زکوٰۃ کی مستحق بیواؤں اور دوہرے والدین کے یتیم (والدین سے محروم) کو مالی امداد فراہم کرنا
- ان میں معاشی بااختیار بنانے، خود انحصاری اور سماجی وقار کو فروغ دینا
- زکوٰۃ فنڈز کے شفاف، منصفانہ اور میرٹ پر مبنی استعمال کو یقینی بنانا
دائرہ کار اور کوریج
- یہ پروگرام پورے صوبہ پنجاب میں لاگو ہوگا
- اہل بیواؤں اور دوہرے والدین کے یتیم بچوں کو مالی امداد فراہم کی جائے گی
- اس پروگرام کے ذریعے10,000 روپے فی بیوہ کی شرح سے مالی امداد فراہم کی جائے گی
- ماں اور باپ دونوں سے محروم یتیم (والدین کے بغیر) بھی درخواست دینے کے اہل ہوں گے اور ہر اہل بچے کو 100,00 روپے کی امدادی رقم دی جائے گی
اہلیت کا معیار
- ضرورت مند اور غریب مسلم بیوائیں اور والدین کے بغیر یتیم شرعی زکوٰۃ وصول کرنے کے اہل ہیں
- عادتاً بھکاری نہ ہو
- سرکاری ملازم یا پنشنر نہ ہو
- صاحب نصاب نہ ہو
- حکومت پنجاب کی کسی دوسری سکیم سے باقاعدہ مالی امداد نہ لے رہا ہو
طریقہ کار
- درخواست گزار ایک مخصوص موبائل ایپ اور محکمہ زکوٰۃ و عشر کے ویب پورٹل یا ہیلپ لائن 1077 کے ذریعے درخواست دے گا
- تازہ ترین اور درست CNIC کی فراہمی جو بیوہ کی حیثیت کو ظاہر کرتی ہے
- بچے کا "ب-فارم" فراہم کیا جائے گا
تخصیص و انتخاب
- ضلعی زکوٰۃ کمیٹیوں کو آبادی کی بنیاد پر بجٹ مختص کیا جائے گا
- استفادہ کنندگان کا انتخاب کے لئے پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری (PSER) کے ڈیٹا بیس کے ذریعے کیا جائے گا
- اہلیت اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے استفادہ کنندگان کا حتمی انتخاب PSER کے پراکسی مینز ٹیسٹ (PMT) کے ذریعے کیا جائے گا

