ہیلتھ ویلفئیر کمیٹی کا اجلاس

محمد اسلم رمی، ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ و عشر پنجاب نے لاہور جنرل ہسپتال، سر گنگا رام ہسپتال، چلڈرن ہسپتال، انمول ہسپتال، جناح ہسپتال، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (PIC)، گلاب دیوی ہسپتال، میو ہسپتال، شیخ زید ہسپتال، فاؤنٹین ہاؤس، لائف ہسپتال اور غرقی ٹرسٹ ہسپتال لاہور کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس/کنوینئر ہیلتھ ویلفیئر کمیٹیوں اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر/سیکرٹری ہیلتھ ویلفیئر کمیٹیوں سے ملاقاتیں کیں، جن میں زکوٰۃ فنڈ سے مستحق زکوٰۃ مریضوں کو معیاری اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ ویلفیئر کمیٹیوں نے مالی سال 2023-24 کے دوران زکوٰۃ فنڈ کے استعمال اور مالی سال 2024-25 کے لیے بجٹ کی ضروریات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ پنجاب نے یقین دہانی کرائی کہ متعلقہ اداروں کے کیسز کو آئندہ اجلاسِ پنجاب زکوٰۃ و عشر کونسل میں غور و خوض اور منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔