چیئرمین پنجاب زکوٰۃ و عشر کونسل رانا منور حسین نے ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ و عشر پنجاب محمد اسلم رامے کے ہمراہ 02 دسمبر 2024ء کو جنوبی پنجاب کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بہاولپور، ملتان اور ڈیرہ غازی خان ڈویژنز کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرز زکوٰۃ (ایم اینڈ ای) اور ضلعی زکوٰۃ افسران کے ساتھ محکمانہ اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں ضلعی زکوٰۃ افسران نے زکوٰۃ فنڈز کے استعمال اور دیگر متعلقہ امور کے بارے میں بریفنگ دی۔ چیئرمین نے افسران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ مستحق افراد کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ضلعی اور مقامی زکوٰۃ کمیٹیوں کی تشکیل کا عمل جلد شروع کر دیا جائے گا۔
