معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے زکوٰۃ و عشرجناب راشد اقبال نصراللہ کا دفتر ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ و عشر پنجاب کا دورہ

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے زکوٰۃ و عشرجناب راشد اقبال نصراللہ کا دفتر ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ و عشر پنجاب کا دورہ۔ ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ و عشر پنجاب محمد اسلم رامے اور دیگر افیسران نے معاون خصوصی کا استقبال کیا۔معاون خصوصی نے مستحق افراد کے لئے زکوٰۃکے مختلف پروگرامز کا جائیزہ لیا۔ اس موقع پر معاون خصوصی کو محکمہ کے امور کے بارے میں بتایا گیااور مستحق افراد کی مالی معاونت کے لئے نئی شروع کی جانے والی مختلف سکیمزپر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی جس کو انہوں نے سراہا اورخصوصی ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت مستحق افراد کو ان کی دہلیز پر ان کا حق شفاف طریقے سے پہنچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں تا کہ صوبہ بھر میں غربت میں کمی لائی جا سکے۔