مستحق افراد کو صحت کی دیکھ بھال کی مفت خدمات کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس مورخہ 24ستمبر2024 کو ہیڈ آفس، زکوٰۃ فاؤنڈیشن آف امریکہ، ایویکیو ٹرسٹ کمپلیکس، اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت پنجاب زکوٰۃ و عشر کونسل کے چیئرمین رانا منور حسین نے کی۔ میاں ابرار احمد سیکرٹری زکوٰۃ و عشر حکومت پنجاب، جناب اسلم رامے ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ پنجاب، ڈاکٹر فضل الرحمن کنٹری ہیڈ زکوٰۃ فاؤنڈیشن آف امریکہ نے شرکت کی۔
