Mr. Elahi Bakhash is a 55 years old person. He has been living in Ward No.1& 2 in District Layyah. His family is consisted of six members. Due to high inflation,…
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کی ہدایت پر محکمہ زکوٰۃ وعشر پنجاب میں انٹرنیشنل فارسٹ ڈے منایا گیا۔
میاں ابرا ر احمد، سیکر ٹری زکوٰۃ وعشر پنجاب، ڈاکٹر طارق عثمان، ڈپٹی سیکر ٹری (ایڈمن) اور محمد اسلم رامے، ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ وعشر پنجاب نے سٹاف کے ہمراہ اپنے اپنے دفاتر میں پودے لگائے اور ملک و قوم کی سلا متی کے لیے دعائے خیر کی۔
سیکر ٹری زکوٰۃ وعشر پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں مورخہ 20.02.2024 کو ”یو م زکوٰۃ“ کا انعقادکیا گیا۔ تمام ضلع زکوٰۃ وعشر کمیٹیاں آئندہ بھی مہینے میں ایک دن”یوم زکوٰۃ“ کے طور پر منائیں گی تاکہ عوام الناس کے ساتھ ساتھ صاحب ثروت افراد کو بھی محکمہ زکوٰۃ وعشر کی خدمات سے متعلق مکمل آ گاہی حاصل ہو سکے۔ اضلاع میں سیمینار / واک اور دیگر پروگرامز منعقد کیے گئے جن میں ممبران ضلعی و مقامی زکوٰۃ کمیٹیوں کے علاوہ عوام الناس خصوصاً علاقہ کے معززین، عوامی نمائندگان / اراکین پارلیمنٹ، علماء ومشائخ، چیمبرز آف کامرس کے عہدیداران، انجمن تاجران، زمیندار/کاروباری طبقہ اور دیگر مخیر و صاحب استطاعت لوگوں نے شرکت کی۔ محکمہ زکوٰۃ وعشر پنجاب، زکوٰۃ کی رقم شریعت کیمطا بق غرباء اور مساکین میں تقسیم کا اہتمام کر تا ہے ”یوم زکوٰۃ“ کے حوالے سے آ ج کی تقریبات میں عوام الناس کو محکمہ زکوٰۃ وعشر پنجاب کے پروگرامز کے متعلق آگاہ کیا گیااور زکوٰۃ کی رضاکارانہ ادائیگی کے لیے ترغیب دی گئی کہ مخیراور صاحب استطا عت حضرات اپنی زکوٰۃ کی ادائیگی کے لیے حکومت کے نظام پر اعتماد کرتے ہوئے غریب،نادار اور دکھی انسانیت کی مدد کے لیے اپنا فعال کردار ادا کر یں۔ شرکاء کو بتا یا گیا کہ زکوٰۃ کی ادائیگی ہمارا ایک مذہبی فریضہ ہے۔ ملک میں غریب اور ضرورت مندوں کی مو جو دگی کے پیش نظر زکوٰۃ ادا کر نا ہمار ا دینی، قومی اور اخلا قی فریضہ بھی ہے۔ اس کام کے لیے ہم سب کو مل کر آ گے بڑ ھنا ہو گا۔ یہ عبادت بھی ہے، برکت بھی ہے بلکہ وسیلہ نجات ہے
محکمہ زکوٰۃ وعشر پنجاب کی طرف سے صوبہ بھر کے مستحقین زکوٰۃ کو گزارہ الا ؤنس کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔ مستحقین کو ٹیلی نار ایزی پیسہ کی طرف سے 3737 سے میسج موصول ہو گا اور گزارہ الا ؤنس کے مستحقین بذریعہ ایزی پیسہ مبلغ- 9000/ روپے فی کس بعدا ز بائیو میٹرک تصدیق اپنے کسی بھی نزدیکی ریٹیلر، فرنچائزسے مکمل رقم وصول کر یں گے۔ جبکہ گزارہ الا ؤنس برائے نابینا افراد مبلغ 12000/- روپے فی کس وصول کریں گے۔ مستحقین گزارہ الا ؤنس اور گزارہ الاؤنس برائے نابینا افرادکے لیے سال 2023-24 کی پہلی قسط جاری کی دی گئی ہے۔فرنچائز یا ریٹیلر کی طرف سے مستحقین زکوٰۃ سے کسی قسم کی کوئی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔ مستحقین زکوٰۃ کسی قسم کی دشواری کی صورت میں ایزی پیسہ کی ہیلپ لائن 62632 ڈائل کرکے آپشن 4 کا انتخاب کریں اوراپنی شکایت کا اندراج کروائیں۔ مزید معلومات کے لیے محکمہ زکوٰۃ کے گزارہ الاؤنس کی تقسیم کے لیے تشکیل دیئے گئے خصوصی سیل کے نمبر 042-99211876 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
Cross Cheque / Bank Draft
- 0
- 1
- 2